برائیوں کے خاتمے اور تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے پر زو ر

ملک سماج کی جانب سے منعقد پروگرام میں متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل
دیوبند،4؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
ملک سماج کی جانب سے منعقد پروگرام میں سماج کی تعلیمی اور سماجی ترقی سمیت مختلف سماجی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مقررین نے سماج کو منظم اور متحد کرنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تعلیم کے تئیں بیداری لانے اور سماج سے جہیز جیسی برائیوں کے خاتمے کا پیغام دیا۔ریلوے روڈ پر واقع ایک بینکٹ ہال میں میونسپل بورڈ رکن توفیق جگی کی سربراہی میں منعقد پروگرام میں سماج کے نوجوانوں کو برائیوں اوررسموںسے سماج کو پاک کرنے کے لئے کام کر ترغیب دی گئی،ساتھ ہی سماج میں کی ترقی اور بہتری کے لئے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے پر زور دیاگیا تاکہ سماج کے اندر سے برائیوں کاخاتمہ کیا جاسکے، اس دوران سماج کو جہیزجیسی لعنت سے پاک کرنے کی اپیل کی گئی اور سبھی پہلوؤں پر سماج سے متحد اور منظم ہوکر کام کرنے کا زور دیاگیا۔ پروگرام میں مقررین نے سماج کو تعلیم یافتہ، منظم اور بیدار ہونے کا پیغام دیا۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ سماج کو تعلیم یافتہ اور منظم کرنے کے لیے جلد ہی ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔پروگرام کی صدارت اخلاق ملک نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طورپر شمشاد ملک ایڈوکیٹ ،حافظ محمد اویس، اسرارپرمکھ اور سلیم انجینئر نے شرکت کی۔ اس دوران شاہنواز ملک، ماسٹر حنیف، حاجی ثناء اللہ، شرافت ملک، الطاف ملک، غیور ملک، ممتاز ملک، دلشاد چارلی اور شرافت ملک سمیت بڑی تعداد میں ملک کے سماج کے لوگ موجودرہے۔ آخر میں توفیق احمد جگی اور شاہنواز ملک نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

Comments are closed.