پی ایف آئی کے پانچ مبینہ اراکین کی تحویل میں ۸؍اکتوبر تک توسیع

ممبئی۔۴؍اکتوبر:ممبئی کی ایک عدالت نے پیر کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے پانچ مبینہ ارکان کی اے ٹی ایس حراست میں۸؍ اکتوبر تک توسیع کر دی۔ اسے مہاراشٹر میں کئی ایجنسیوں کے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ۲۲ستمبر کو، ملک بھر میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی قیادت میں کئی ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے چھاپوں کے دوران مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پانچ ملزمین سمیت۲۰ لوگوں کو گرفتار کیا تھا اے ٹی ایس نے پیر کو ملزمین کو ان کی پری ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج اے ایم پاٹل کی عدالت میں پیش کیا اور ان کی تحویل میں آٹھ دن کی توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید پانچ دن کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ملزمان پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.