دسہرے پر لانچ ہوگا جیو کافائیو جی ٹرو بیٹا ٹرائل

 

ممبئی، دہلی، کولکاتہ اور وارانسی سے سروس کی ابتدا ہوگی

ممبئی۔۴؍ اکتوبر:  جیو یوزرس کیلئے خوشخبری ہے ۔ ریلائنس جیو کی ٹرو فائیو جی سروس کا بیٹا ٹرائل دسہرے کے موقع پر شروع ہورہا ہے ۔ یہ سروس ملک کے چار شہروں دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور وارانسی میں شروع کی جائیں گی ۔ ابھی یہ سروس آن انویٹیشن ہے ۔ یعنی موجودہ جیو یوزرس میں سے کچھ منتخب یوزرس کو اس سروس کا استعمال کرنے کیلئے انوائٹ بھیجا جائے گا ۔ یوزرس کو اس کے ساتھ ہی ویلکم آفر بھی ملے گا، جس کے تحت یوزرس کو ایک جی بی پی ایس تک کی اسپیڈ اور ان لمیٹیڈ فائیو جی ڈیٹا ملے گا ۔ انوائیٹڈ یوزرس ان جیو ٹرو فائیو جی سروس کا تجربہ کرسکیں گے اور ان کے تجربہ کی بنیاد پر ہی کمپنی تفصیلی فائیو جی سروس لانچ کرے گی ۔

Comments are closed.