سماج وادی پارٹی کے بانی اورقدآوررہنماملائم سنگھ یادوکی رحلت پرویلفیئرپارٹی آف انڈیانے پیش کی تعزیت

نئی دہلی، 11 اکتوبر(پریس ریلیز)
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے سما ج وادی پارٹی کے بانی اور قد آور رہنما ملائم سنگھ یادو کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے اپنی طرف سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نہ صرف رام منوہر لوہیا کے حقیقی جانشین تھے بلکہ ایک مقبول اور عوامی لیڈر بھی تھے۔انہوں نے ملک بالخصوص ریاست اترپردیش میں او بی سی سیاست کی بنیاد رکھی۔ 1989 میں جب وہ ریاست اتر پردیش کے 15 ویں وزیر اعلیٰ بنے کانگریس دوبارہ اقتدار میں لوٹ نہیں پائی-
1989میں ان کے دور اقتدار میں اجودھیا میں کارسیوکوں پر فائرنگ نے رام مندر تحریک اور بی جے پی کو ہی تقویت پہنچائی تھی البتہ ملائم سنگھ اسے اپنے ایک اہم کارنامے کے طور پر ہی گناتے رہے۔ اس طرح انہوں نے مسلمان اور یادو ؤں مشتمل اپنا ایک مضبوط ووٹ بینک بنالیا تھا۔ اس کے بعد سے سنگھ پریوار نے انھیں ملا ملائم سنگھ کہنا شروع کردیا تھا۔
ڈاکٹر الیاس نے ان کے صاحب زادہ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ شری اکھلیش یادو اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے صبرو سکون کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کرنے کی تلقین کی۔

Comments are closed.