صالح قدیم اور نافع جدید کا حصول ملت کے لیے ضروری : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)مومنانہ حکمت و بصیرت سے کام لیتے ہوئے ترقی کے منازل طے کرنا ، نئی نسل کے مستقبل کو روشن کرنا ، اپنے دینی و ملی سرمایے اور اقدار و روایات کی حفاظت کرنا ، ہمارے پیش نظر رہنا چاہئے ۔ صالح قدیم اور نافع جدید کا حصول ملت کے لیے ضروری ہے ۔تعمیر ملت کے لیے مضبوط منصوبہ لازمی ہے ۔زندہ قومیں ٹھوس منصوبوں کے ساتھ زندگی گزارتی ہیں ۔ گذشتہ روز سمینار بہ عنوان ’’ملت کی تعمیر : نئے چیلنجز اور امکانات ‘‘ میں صدارتی خطاب کے دوران مذکورہ خیالات کا اظہار فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے کیا ۔
جناب قاسمی نے کہا کہ مختلف سطح پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ معیاری تعلیم ، مثالی تربیت اور اخلاقی بلندی ہمارے پیش نظر رہنا چاہئے۔ دوسروں کا احترام کیجئے اور حسن ظن سے کام لیجئے ۔ فکری انتشار کے اس دور میں ملت کو متحد رکھنا بڑا کام ہے ۔ فخر الاسلام فلاحی لکھنؤ، مفتی آفتاب عالم غازی ، مولانا احسان اللہ قاسمی نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اور جناب نظیر احمد ،سابق پرنسپل شفیع مسلم ہائی اسکول دربھنگہ ، ڈاکٹر تسکین اعظمی نے گفتگو میں حصہ لیا ۔
Comments are closed.