جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں امتحان ششماہی کا انعقاد

 

سمستی پور(پریس ریلیز)

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور مقام و پوسٹ کرھوا برہیتا وایا کلیان پور ضلع سمستی پور بہار میں سابقہ روایات کے مطابق سال رواں بھی امتحان ششماہی کا انعقاد کیا گیا، کیونکہ طلبہ کو جانچنے، پرکھنے، صلاحیت کو نکھارنے، کمزوری دور کرنے ، بہتری پیدا کرنے اورحوصلہ افزائی وحوصلہ شکنی کیلئے امتحان ایک ضروری امر ہے ، اسی بناء پر ہر جامعات وادارے سال میں کم از کم دو امتحانات منعقد کراتے ہیں ۔

جامعہ ہذا میں بروز منگل امتحان ششماہی کے موقع پر بحیثیت ممتحنین جناب حضرت مولانا محمد امان اللہ صاحب قاسمی، قاضئ شہر سمستی پور، حضرت مولانا محمد شاہنواز عالم صاحب قاسمی،امام وخطیب جامع مسجد چکمہسی ، حضرت مولانا محمد شمشادعالم صاحب قاسمی، امام و خطیب بلال مسجد دھرمپور سمستی پور، حضرت مولانا محمد منظر صاحب قاسمی ،امام و خطیب جامع مسجد لہریاسرائے دربھنگہ، حضرت مولانا محمد احسان صاحب قاسمی،امام چھوٹی مسجد چکمہسی اور ماسٹر محمد فاروق صاحب سیتا مڑھی مدعو تھے ، الحمدللہ امتحان پر کیف ماحول میں اختتام پذیر ہوا، پھر طلبہ کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیےحضرت مولانا محمد شمشادعالم صاحب مولانا امان اللہ صاحب اور مولانا احسان صاحب نے مشترکہ طور پر علم کے فضائل وآداب، علومِ قرآنیہ کے فوائد اور طالبان علوم نبوت کے منازل سے طلبہ کو روشناس کرایا اور دینی علوم کے حصول کی خاطر اپنے آپ کو وقف کرنے کی تلقین کی، پھر ذمہ داران مدرسہ، اساتذہ اور مہمانان مکرم نے مدرسےکی تعمیر و ترقی اور طلبہ کی افادیت کیلئے باہم تبادلۂ خیال کیا۔

واضح ہو کہ مہمانوں کی خدمت میں جامعہ کےنائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب ، اساتذۂ جامعہ حافظ محمد فخر عالم صاحب، مفتی محمد عاشق الٰہی صاحب قاسمی، مولانا محمد شارق صاحب قاسمی، اور مولانا محبوب عالم صاحب، پیش پیش رہے اور جامعہ کے بانی و ناظم قاری ممتاز احمد صاحب جامعی، جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رخصت کیا۔

Comments are closed.