لڑکیوں کے بغیر کسی معاشرہ کاتصور نہیں کیا جاسکتا: صبا حسیب صدیقی

دیوبند،12؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
انٹر نیشنل گرلز ڈے کے موقع پر دیوبندکے تعلیمی اداروں میں پروگرام منعقد کئے گئے ۔اس پروگرام کے دوران تعلیمی ماہرین نے ٹیچرز اور طالبات کو ان کے حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے بیدار کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جد وجہد کرتی رہیں اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھتی رہیں ۔اس موقع پر پبلک نرسری اینڈ جونیئر ہائی کی ہیڈمسٹریس صبا حسیب صدیقی نے کہا کہ لڑکیاں پوری دنیا کو بہتر اور پر امن بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے بغیر کسی معاشرے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ گرلز ڈے منانے کے مقصد یہ ہے کہ خواتین اور لڑکیاں در پیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے بیداری پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جتنا تعاون مردوں کا ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ تعاون خواتین اور لڑکیوں کا ہوتا ہے ۔بھلے ہی وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکوں اور لڑکیوں میں تفریق پیدا کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لڑکیوں کی ترقی کی راہ میں لوگوں کے اسی طرح کے رویہ اور سوچ وفکر ترقی میں اڑے آجاتی ہے جس کیوجہ سے انہیں معاشرے میں حقوق حاصل نہیں ہوپاتے اور نہ ہی وہ منچاہی ترقی کرپاتی ہیں اس لئے ہمیں لڑکے اورلڑکیوں کے فرق کو ختم کرنے کی جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ ایک لڑکی دو خاندانوں کو سنوارتی ہے اور صالح معاشرے کو قائم کرنے میں اہم رول نبھاتی ہے ۔

Comments are closed.