معین الدین حارث کالج اے.ای کالسیکرکالج نالاسوپارہ کی یونیورسٹی اسپورٹس میں فتح

ممبئی (انصاری حنان) ممبئی یونیورسٹی وانا لیلا کالج کرلا کے زیر اہتمام انٹر کالج اسپورٹس مقابلہ میں معین الدین حارث کالج آف آرٹس اے.ای. کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ نالاسوپارہ کے سالِ سوم بی. کام میں ذیر تعلیم طالب علم پر سنجیت منڈل نے ٹائیکوانڈو مقابلے میں سلور میڈل جیت کالج کا نام روشن کیا، اس جیت پر کالج کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی،نائب صدر صغیر ڈانگے،( اول نائب میئر وسئی-ویرار میونسپل کارپوریشن) مینیجنگ ٹرسٹی نجیب چاورے،ٹرسٹیان عاصم خان، معین الدین چندے وغیرہ نے مبارک باد پیش کی اور یونیورسٹی سطح پر اسپورٹس کے اسی طرح کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔
Comments are closed.