مثالی نکاح نامہ کا رجسٹر حاصل کریں!

ممبئی(پریس ریلیز)ملک کے موجودہ حالات اورمسلمانوں کے گھریلومسائل کے پیش نظر ملکی پیمانہ پر بارباریہ بات آرہی ہے کہ نکاح کے وقت ہی کچھ ایسی شرطوں کااضافہ کردیاجائے جن سے دونوں میاں بیوی کو شرعی، قانونی اورسماجی طورپرتحفظات حاصل ہوں، اس لئےطویل تجربہ،اور روز مرہ کے مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے قاضی محمد فیاض عالم قاسمی(قاضی شریعت دارالقضاء ناگپاڑہ) نے ایک نکاح نامہ مرتب کیا ہے، جو درحقیقت سند نکاح (Marriage Certificate)ہے۔
اسی میں اقرارنامہ بھی ہے، جس میں دونوں میاں بیوی اس بات کااقرارکرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے حقوق کو اچھی طرح سے اداکریں گے، اگر جھگڑاوغیرہ ہوجائے تو معتبردارالقضاء، محکمہ شرعیہ وغیرہ سے رجوع کریں گے، قاضی صاحب کا شرعی فیصلہ دونوں کے لئے قابل قبول ہوگا،اسی طرح مردجہیز کامطالبہ نہیں کرے گا،وہ اپنی بیوی کوکبھی بھی تین طلاق نہیں دے گا، اگر دیدیا تو اسے مہر کا اتنافیصدمزید اداکرناپڑے گا، اگر عورت نے اگر بلاوجہ خلع طلب کیا یاخود کی غلطی کی وجہ سے خلع ہورہاہے تو وہ بھی مہر کااتنافیصدمزید اداکرے گی،اس کے علاوہ میاں بیوی کے نام وپتے آدھارنمبر،ان کے سرپرستان اورگواہوں کا آدھار نمبر کابھی خانہ ہے۔نکاح خواں اور تصدیق کنندہ کابھی خانہ ہے۔
مزید جانکاری کے لئےان نمبرات:8080697348/8898574276 پرسے رابطہ کریں۔
المعلن : حافظ امانت اللہ رشیدی
ناگپاڑہ،ممبئی

Comments are closed.