سرسید میموریل انٹر کالج میں سرسید ہفتہ کے تحت نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد

دیوبند،15؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سہارنپور میں واقع سرسیّد میموریل انٹر کالج میں چل رہے سر سیّدؒ ہفتہ کے تیسرے روز نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کالج کے 30طلبہ و طالبات نے نعت خوانی میں حصہ لیا۔مقابلہ میں حصّہ لینے والے طلبہ و طالبا ت کے اے اور بی گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔جس میں گروپ اے کی ثانیہ کلاس 4thفرسٹ، عبدالاحد کلاس5th سیکنڈ، اور وصیہ کلاس 3thrd تھرڈ انعام کی مستحق قرار دی گئیں، جبکہ گروپ بی کے شوزب طیّب 10thاوّل ،شبانہ پروین کلاس 10thدوئم، اور صبیحہ رحمن کلاس 9th سوئم انعام کی حقدار ٹہرائی گئیں ۔کالج کی ٹیچرس نداعظیم اور آشنا طاہر کو ( حکم) کی ذمّہ داری دی گئی تھیں ۔ کالج کے منیجر حاجی افضل خان نے نتائج کا اعلان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ انعامات سر سیّدؒ ہفتہ کی اختتامی تقریب 17اکتو بر کو دیئے جائیں گے ۔صدارت ناظمِ تعلیمات حاجی اسلم خاں نے اور نظامت کالج کی ٹیچر شاہین معراج خان نے کی۔ اس موقعہ پر سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد زبیری نے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر بڑی زبان میں نعتیں حضورِ اکرمؐ کی حیاتِ مبارکہ سے کہی اور لکھی جا رہی ہیں خود آپؐ کے چچا ابوطا لب نے پہلی نعت کہی اور حسّان بن ثابتؓ نے نعتیں کہیں بھی اور ممبرِ رسولؐ سے پڑھیں بھی، تب سے لیکر آج تک یہ مبارک سلسلہ جا ری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیرتِ رسولِ مقبولﷺ زندگی کے ہر میدان میں ہماری رہنمائی کرتی ہے گھر سے لیکر عبادت، تجارت اور حکمرانی تک ،حتّیٰ کہ ماحولیات ،صحت اور انکروچمینٹ جیسے مسائل میں بھی اللہ کے رسولؐ نے انسانوں کی رہنما ئی فرمائی ہے ماحولیات کے تحفظ کیلئے شجر کاری ، اور صحت کیلئے صفائی اور پاکیزگی کو نصف ایمان کا درجہ دیا اور انکروچمینٹ نہ کرنے اور آمدو رفت کے راستے کو رکاوٹوں سے پاک رکھنے کی ہدا یت کی تاکہ عام آدمی کو راہ میں رکاوٹ سے پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ سنّتوں اور نوافل کے اہتمام کیساتھ ہمیں ماحولیات ،صفائی اور پاکیزگی و انکروچمینٹ میں بھی اللہ کے رسولؐ ہدایات پر عمل کرنا چاہئے اور اس بابت نئی نسل کو بھی بتا نا چا ہئے ۔ شرکت کرنے والوں میں کالج کنٹرولر انجم افضل،پر نسپل راشد احمد ،نائب پرنسپل گلستاں ، کوارڈینیٹر محمد احمد خاں ، عروسہ زبیری عارفہ خاں،تنویر فاطمہ ،عذرا خان ،انم اور فرح ناز نمایاں تھیں۔
Comments are closed.