مختلف مسائل کو لیکربھارتیہ کسان یونین کی میٹنگ کا انعقاد

کسانوں نے مطالبات پر مبنی میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا
دیوبند،15؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
بھارتیہ کسان یونین ٹکیت کی جانب سے تحصیل دیوبند کے احاطہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میٹنگ کے دوران کسانوں نے اپنے مختلف مطالبات کو مبنی میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند کو دیا اور مطالبہ کیا کہ بلاتاخیر تمام مطالبات کو پورا کیا جائے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کے احاطہ میں منعقدہ کسانوں کی میٹنگ کے دوران کسانوں وکاشتکاروں کے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔بعد ازاں تنظیم کے ضلع صدر چودھری راج پال سنگھ کی قیادت میں کسانوں کے مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند راجیو کمار کے سپرد کیا ۔دئیے گئے میمورنڈم میں گنے کی قیمت 500روپے فی کونٹل کئے جانے اور گاگنولی شوگر فیکٹری پر چلے آرہے بقایا جات کی ادائیگی کرائے جانے کا مطالبہ کیا ۔کسانوں نے میمورنڈم دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بجلی افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ تحصیل کے پٹواری کسانوں سے ناجائز طریقہ سے رقومات وصول کررہے ہیں لہٰذا اس پر فوراً پابندی عائد کی جائے اور افسران وملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہ کیا گیا اور انہیں حل نہ کیا گیا تو کسان دھرنا دینے اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔میمورنڈم دینے والوں میں للت کمار ،یوگیندر کمار،چودھیر پہل سنگھ،راہل چودھری،ستار گوڑ،ونے کمار،یوگیندر کمار،سمت کمار،اروند تیاگی،شیام سنگھ،راجندر کمار اور عثمان ملک وغیرہ موجود رہے۔
Comments are closed.