زبانی عشق رسولؐ کے بجائے عملی اقدام بھی کریں: مولانا امیر حمزہ قاسمی

جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام مدنی مسجد شکلا گنج میں جلسہ رحمت عالم کا انعقاد
کانپور(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی زیر نگرانی جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام منائے جا رہے رحمت عالم مہینہ کے تحت مدنی مسجد شکلا گنج میں منعقد جلسہ رحمت عالم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے نائب ناظم مولانا امیر حمزہ قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ سعادت ہے،آپؐکا ذکر خیر عبادت ہے،آپ ؐکے آنے سے دنیا میں نور چھا گیا،آپؐ ہدایت کے نور کے ساتھ مبعوث ہوئے۔آپ نے ایمان کو پھیلایا کفر کو مٹایا۔قرآن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؐلوگوں کو قرآن کی تلاوت سکھاتے،لوگوں کو دلوں کو صاف کرتے،ان کو کتاب و حکمت کی باتیں سمجھاتے،یہ تمام کام آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے بدرجہ اتم انجام دئے۔آج ہم اپنی زندگی دیکھیں کہ قرآن سے ہمارا کتنا تعلق ہے تزکیہ کی ہمیں کتنی فکر ہے کتاب و حکمت کو ہم کتنا سمجھ رہے ہیں۔ہم صرف زبانی عشق رسولؐ پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی کام بھی کریں۔اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جلسہ میں مولانا محمد انعام اللہ قاسمی قاری محمد شمشاد کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی عوام و خواص موجود رہے۔

Comments are closed.