مدھیہ پردیش : بدمعاشوں نے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں دلت خاندان کے تین افراد کو گولی مار کر کیاہلاک، ایک زخمی

داموہ(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے داموہ ضلع میں ایک دلت خاندان کے 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائرنگ کا الزام گاؤں کے بااثر پٹیلوں پر ہے۔ داموہ کے دیوران گاؤں میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ منگل کی صبح ملزمان نے 60 سالہ گھمنڈی اہیروار، ان کی بیوی راج پیاری اور ان کے 30 سالہ بیٹے مانک اہیروار کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مانک کے بھائی کو بھی گولی لگی ہے، جسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کیس میں 6 ملزمان مفرور ہیں۔ داموہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی آر تینیوار نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

Comments are closed.