ہیٹ اسپیچ کیس: رامپورکی عدالت نے سماجوادی رہنمااعظم خان کوٹھہرایاقصوروار

نئی دہلی(ایجنسی)رام پور عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں ایس پی لیڈر اعظم خان کو مجرم قرار دیا ہے۔ سزا آج 3 بجے سنائی جائے گی۔ عدالت میں موجود اعظم خان کو عدالتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2019 میں الیکشن کے دوران اعظم خان نے تحصیل ملک میں تقریر کی تھی جس کے بارے میں عدالت کا فیصلہ آگیا ہے۔
فریقین کے وکلاء عدالت میں موجود ہیں۔ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان بھی موجود ہیں۔ 7 اپریل 2019 کو رام پور میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مشترکہ امیدوار محمد اعظم خان نے اپنی انتخابی میٹنگ میں تقریر کرتے ہوئے رامپور میں تعینات کئی انتظامی عہدیداروں اور وزیر اعظم نریندر مودی پر کئی سنگین الزامات لگائےتھے۔ ان کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا اور الیکشن کمیشن کی ویڈیو ٹیم کے انچارج نے ایف آئی آر درج کرائی۔ اس معاملے میں آج فیصلہ آیا ہے۔ اعظم خان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے اور نفرت پھیلانے جیسے سنگین مقدمات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments are closed.