ضلع ہسپتال میں پھیلی گندگی دیکھ کر وزیر صحت ہوۓ ناراض

لاپرواہ ایکسرے ٹیکنیشن کو لگاٸی زبردست پھٹکار
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری/بی این ایس) اتر پردیش کے صحت اور نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کل ضلع اسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ضلع اسپتال میں پھیلی گندگی دیکھ کر برجیش پاٹھک کافی ناراض ہوئے۔ وزیر صحت نے اسپتال کے تمام کمروں کا باریکی سے معائنہ کیا اور صفائی صفاٸی کے لیے مناسب ہدایات دیں۔اس دوران وزیر صحت ٹراما سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ خاتون کو ایکسرے روم کے سامنے بیٹھی دیکھ کر وزیر صحت نے اسپتال آنے کی وجہ پوچھی۔تو خاتون نے بتایا کہ میں کافی دیر سے بیٹھی ہوں،اب تک میرا ایکسرے نہیں ہوا۔یہ سنتے ہی نائب وزیر اعلیٰ نے ایکسرے ٹیکنیشن کو بلایا کر زبردست پھٹکار لگاٸی۔ٹیکنیشن کے کہنے پر کہ مذکورہ خاتون کا نمبر ابھی نہیں آیا، وزیر نے کہا کہ خواتین کو ترجیح دیں۔وزیر صحت نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں اور لواحقین کو صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Comments are closed.