”القدس ہمارا ہے“ اٹلی کے شہر میلان میں فلسطینی مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد، یورپی ملکوں کے دوہرے معیار پر تنقید
بصیرت نیوزڈیسک
”یروشلم ہمارا ہے“ کے عنوان سے پہلی یورپی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس ہفتے کے روز اٹلی کے شہر میلان میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا مقصد فلسطین مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرنا تھا۔
یورپ میں ‘ القدس ‘ کے سربراہ محمد حنون نے اس امر پر زور دیا کہ کانفرنس کا انعقاد ہر سال کیا جائے تاکہ یروشلم کے لوگوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے یورپی ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امین ابو راشد نے کہا ‘ کانفرنس کا انعقاد فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے لیے کیا گیا ہے۔ اسرائیلی مسلمانوں اور عیسائیوں کے کے مقدس مقامات کے خلاف مسلسل جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔’ انہوں نے کہا ‘ فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ‘
لویجی بیشریللو اٹلی کے صوبے لومبارڈی کی کونسل کے رکن ہیں انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں کہا ‘ فلسطینی کے حالات اور فلسطینیوں کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے کانفرنس اہم ثابت ہوئی ۔ ہمارے حکام نے اسرائیل کے فلسطینیوں پرحالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرنے والے تقریبا سبھی مقررین نے اسرائیل کے حوالے یورپی ملکون کے دوہرے معیار پر تنقید کی ہے جبکہ فلسطینی عوام کی بہادری کی تعریف کی ہے۔
Comments are closed.