سنگھواڑہ اور سمری میں بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب کے ساتھ اسكارپیو و کار ضبط ،ایک گرفتار

جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے اتربیل۔ بھرواڑہ سڑک پر رام پورہ بھگوتی استھان کے قریب بدھ کی صبح اسکارپیو کے ساتھ 18کارٹن میں 162لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی ہے جبکہ موقع سے اسکارپیو کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتار سے اتربیل کی جانب سے آرہی اسکارپیو کا ڈرائیور پولیس کی گاڑی کو دیکھ پہلے ہی اسکارپیو کو کھڑا کر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر گاڑی کو چھوڑ کر آسانی سے آم کے باغیچے کی طرف فرار ہو گیا پولیس نے بھاگ رہے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لئے کُچھ دور تک تعاقب بھی کیا لیکن وہ پولیس کی پکڑ سے باہر رہا ۔اسکارپیو سے 375ایم ایل کی 16بوتل و 750ایم ایل کے دو کارٹن غیر ملکی شراب کو ڈکی میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ اسکارپیو کے مالک سمیت شراب کے فرار تاجر کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شراب کی بڑی کھیپ مظفرپور سے لائی جا رہی تھی اور شراب کو کہاں ڈیلیوری دینی تھی اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے وہیں سمری تھانہ کی پولیس نے بنولی گاچھی سے ویگن آر كار BR1T7048 پر لدے چار کارٹن چنڈی گڑھ میں بنے بلینڈیڈ پریمیئم وہسکی شراب کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔شراب تاجر کی شناخت سمستی پور ضلع کے بینگرا تھانہ حلقہ کے کوٹھیا گاؤں باشندہ آنجہانی رام جتن ساہ کے بیٹے آنند موہن کمار 20 سالہ کی شکل میں کی گئی ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق سمری تھانہ کی پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بنولی گاؤں باشندہ سیتا رام پاسوان کے بیٹے وشال پاسوان و پرما نند پور ٹولہ کے بودھن ملک کے بیٹے کرشنا ملک نے بڑی مقدار میں شراب کی کھیپ منگوائی ہے تبھی فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر شمشاد عالم خان پولیس دستہ کے ساتھ پہنچے پولیس کی گاڑی کو دیکھ 2 افرد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ویگن آر کار کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔گرفتار کار کا ڈرائیور آنند موہن بتایا گیا ہے جس سے پولیس نے سختی سے پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے دوران کار کے ڈرائیور نے بتایا کہ پولیس کو دیکھ شراب کی ڈیلیوری لینے آئے ویشال پاسوان و کرشنا ملک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اس درمیان کار کی ڈکی سے 750ایم ایل کی 20 بوتل و 180 ایم ایل کی 96 بوتل بلینڈر پریمیم غیر ملکی شراب برآمد ہوا۔ گرفتار آنند موہن نے پولیس کو بتایا کہ آٹھ کارٹن شراب لیکر آئے تھے جسمیں چار کارٹن شراب وشال کے یہاں بائک سے پہنچا دیے ہیں باقی چار کارٹن شراب کی ڈیلیوری لینے آیا تھا تبھی پولیس کے آجا نے کی وجہ سے دونوں موقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ صدر شمشاد احمد خان نے گرفتار ویگن آر کار ڈرائیور کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔ موقع سے فرار ہوئے شراب تاجر کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے و ضبط کار کے مالک کا صحیح پتہ لگانے کے لئے ڈی ٹی او کو رپورٹ بھیجا گیا ہے۔
Comments are closed.