11؍نومبرکوملی کونسل کی طرف سے مساجدمیں تعلیم کے موضوع پر خطابات ہوئے اورقرآن کریم سمجھنے پر زوردیا گیا:مولاناانیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف:12/نومبر(پریس ریلیز)
امام الہندمولاناابوالکلام آزادہندوستان کے صف اول کے معماروں میں ہیں۔مولاناآزادبھارت کے اولین وزیرتعلیم تھے اوران کی وزارت ہی میں ہندوستان کاعظیم تعلیمی نقشہ مرتب ہوا۔ یونیورسٹیوں،کالجوں کی جورونق ملک میں نظرآرہی ہے،وہ مولاناآزادکی فکررساذہن کی رہین منت ہے۔انہوں نے ہندوستان کانظام تعلیم مضبوط بنیادوں پرکھڑاکیا؛اس لیے مولاناآزادکے یوم ولادت 11/ نومبرکوریاست بہاراورملک کے حکومتی اورعوامی سطح پریوم تعلیم کے طورپرمنایاگیا۔ان خیالات کااظہارآل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدرحضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی، آل انڈیا ملی کونسل بہار کے ریاستی دفتر،حسین ہومز،پھلواری شریف،پٹنہ میں یوم تعلیم سے متعلق خصوصی میٹنگ کیا،اس موقع پرقاضی نگر مسجدپھلواری شریف میں جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم اوراحادیث نبویہ کی تعلیم حاصل کرنے اوراس کو سمجھنے پر انہوں نے زوردیا اورکہا کہ کم از کم ساٹھ قرآنی آیتوں کو ترجمے اورمعانی ومفاہیم کے ساتھ سمجھ کر یادکرلیں۔آل انڈیا ملی کونسل نے یوم تعلیم پر خصوصی طوپرمسجدوں میں پروگرامکا انعقاد کیا اورجمعہ میں تقریریں کیں۔آل انڈیاملی کونسل کی تحریک مشن تعلیم 2050ء کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملی کونسل پورے ملک میں مشن تعلیم کے تحت ہر سطح پر تعلیم کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

Comments are closed.