Baseerat Online News Portal

یوکرینی صدرکابڑابیان،ہم فتح کے بالکل قریب ہیں

بصیرت نیوزڈیسک
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہمیں اب محسوس ہو رہا ہےکہ ہم فتح کے قریب آرہے ہیں۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا ہے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں روس،۔یوکرین جنگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں سیاست دانوں،حفاظتی قوتوں اوران کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے عہدے داروں نے اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے پوری کی ہیں جو کہ اب فتح کےقریب خود کو محسوس کر رہے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ خیر سون کے 226 مقامات پر ہماری فوج کا دوبارہ کنٹرول ہو گیا ہے جہاں ایک لاکھ کی آبادی مقیم ہے، ہم نے روسی فوج کے جنگی جرائم سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔
صدر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ گھمسان کی جنگ دونیسک میں جاری ہے۔

Comments are closed.