Baseerat Online News Portal

امریکہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی میں طلبہ سے بھری بس پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

بصیرت نیوزڈیسک
امریکہ کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں فائرنگ سے تین طالب علم ہلاک ہو گئے۔ یونیورسٹی آف ورجینیاکاشمار امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں کیاجاتاہے۔ منگل کو جاری ہونے والی بی بی سی کی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔ بی بی سی نے یہاں پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ یونیورسٹی کے شارلٹس ول کیمپس میں کلبرتھ روڈ پر اتوار کی رات تقریباً 10.30 بجے پیش آیا۔ اس دوران فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والے طلباء سے بھری بس پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں ورجینیا یونیورسٹی میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم ڈیوین چاندلر، فلوریڈا کے میامی سے چوتھے سال کا طالب علم ڈی شان پیری اور رچ ہل، ساؤتھ کیرولینا سے تیسرے سال کا طالب علم لاویل ڈیوس شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک مشتبہ طالب علم کرسٹوفر ڈارنل جونز جونیئر (22) ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی لاشیں فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے کے بعد چارٹر بس کے اندر سے پائی گئیں۔
یونیورسٹی کے صدر جم ریان نے کہا: ’’میں اس تشدد سے حیران ہوں۔‘‘ واقعہ کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.