چار بچوں کو صدر جمہوریہ نے خصوصی اعزاز سے نوازا

دیوبند،16؍ نومبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
کھیل مقابلو ں میں شاندار کارکردکی کامظاہرہ کرنے والے ضلع کے چار طلبہ وطالبات کو صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں خصوصی اعزاز سے نوازاگیا۔ ضلع کے قصبہ تیترو میں منعقد ضلع اسپورٹس اینڈ اسکاؤٹ گائیڈ کے چار طلبہ وطالبات کو مقابلہ میں حصہ لیکر شاندار کارکردگی کا ظاہرہ کرنے پر راشٹرپتی بھون میں یوم اطفال کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ٹرافی دے کر خصوصی اعزاز سے نوازا۔واضح رہے کہ گنگوہ کے متصل قصبہ تیترو میں واقع ایک اسکول میں ضلع سطح کے کھیلوں اور اسکاؤٹ گائیڈ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں تیترو کے چار طلبہ وطالبات نے مختلف مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے بعد اسکاؤٹ گائیڈ شعبہ کے اساتذہ نے یوم اطفال پر کھیل اعزاز کے لئے ادیبہ مرزا، سونی، آکاش کماراور ہدیٰ خان کے نام راشٹرپتی بھون بھیجے تھے۔ جہاں یوم اطفام کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ان بچوں کو ٹرافی دے کر اعزاز سے نوازا۔ جس سے بچوں کے والدین سمیت علاقہ کے لوگوں نے خوشی کااظہار کیا۔

Comments are closed.