Baseerat Online News Portal

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور ڈویژن صحافی ارشد شریف کی تشدد شدہ تصاویر و ویڈیوز پر شدید برہم

 

پاکستان سے حافظ عثمان علی معاویہ کی خصوصی رپورٹ

 

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس صدر لاہور ڈویژن محمد امین نقیبی کی زیر صدارت منعقد ہوا.

 

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کے چیئرمین میاں اشتیاق علی مسلسل کینیا یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور معاملات کا بغور جائزہ بھی لیا جارہا ہے.

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک ندیم لاہور ڈویژن کے صدر امین نقیبی اور ان کی کابینہ نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید ارشد شریف کے معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کرائے، صدر لاہور امین نقیبی نے ارشد شریف قتل کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس معاملے میں ملوث ہیں ان کو انصاف کے کٹہرےمیں لاکھڑا کیا جائے، آئے روز صحافیوں پر ظلم پر پی جے اے میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے. صحافیوں پر مظالم پر کوئی پوچھنے والا ہی نہیں قانون بھی صحافیوں کے خلاف بن جاتے ہیں جو مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں ان کو اپنا آپ بچانا مشکل ہوجاتا ہے

صحافیوں پر ظلم بند کیا جائے پاکستان کے چوتھے ستون کے ساتھ مسلسل کھلواڑ بند کیا جائے ارشد شریف کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ ارشد شریف کی فیملی کو سکون قلب حاصل ہو.

Comments are closed.