ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ کو بہار کانگریس کا صدر بننے پر دلی مبارکباد ۔۔۔ ڈاکٹر اکھلیش سے بہار کانگریس کارکنوں کو ایک نئی سمت ملےگی۔۔ایڈووکیٹ شمیم احمد

جالے/دربھنگہ : ضلع دربھنگہ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ شمیم احمد نے ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ کو بہار انڈین نیشنل کانگریس کے صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپکی قیادت اور رہنمائی میں پارٹی کارکنوں کو ایک نئی سمت ملے گی اور بہار کے تمام لوگ کانگریس کے نظریہ کےلیے لگن سے کام کرینگے مسٹر شمیم نے کہا کہ ڈاکٹر اکھلیش سنگھ کی سیاسی زندگی اور زمینی تجربہ سے بہار کانگریس کے نظریے کو تقویت بخشے گا انکے پاس وسیع تجربہ ہے اور وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پارٹی کی خدمت کرینگے ۔
Comments are closed.