سڑک حادثے میں زخمی خاتون کی حالت نازک

 

دربھنگہ: ۸؍جنوری (محمد رفیع ساگر) اتر بیل۔ بھرواڑہ سڑک پر سنیچر کی شب ٹھنڈ کی وجہ سے بائک سوار کا توازن بگڑ نے سے بائک پر پیچھے بیٹھی خاتون مین سڑک پر گر کر شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھیا ہوا و کنکنی کے درمیان بائک سوار کا توازن بگڑ گیا جسکے سبب بائک پر سوار کٹھلیا گاؤں باشندہ ابھیشیک کمار کی بیوی 25 سالہ ارچنا کماری شدید طور پر زخمی ہو گئی جسے علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد میڈکل انچارج ڈاکٹر سوبودھ کمار نے خاتون کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹھنڈ میں لمبا سفر طے کر شوہر بیوی اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی اثناء میں اتر بیل۔ بھرواڑہ سڑک سے کٹھلیا کی جانب جانے کے دوران بائک کے ہینڈل پر سوار کا پکڑ کمزور ہوگیا اور توازن بگڑ گیا ۔ بائک سوار مین سڑک پر دور جا گرا۔وہیں پیچھے بیٹھی خاتون کو لہو لہان حالت میں مقامی لوگوں نے اسپتال میں داخل کرایا ۔انچارج میڈکل افسر ڈاکٹر پریم چندر نے خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

Comments are closed.