ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے 

ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے

سمستی پور(پریس ریلیز)

موت ایک اٹل حقیقت ہے ،موت سے کسی کو رستگاری نہیں ہے، موت سے نہ کوئی نبی بچ سکے ہیں اور نہ کوئی بادشاہ و حکیم، ہر شخص کو موت کا مزہ چکھنا ہے لیکن قابل رشک وہ ہیں جو آخرت کی تیاری کے ساتھ جائیں۔

آج صبح بھی ایسی ہی غمناک خبر موصول ہوئی کہ سمستی پور ضلع کے مشہور عالم دین، شاہی عید گاہ بیگم پور کے خطیب اور امارت شرعیہ بہار ، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے رکن حضرت مولانا عبداللہ قاسمی رحمانی صاحب اس جہان فانی سے عالم جاودانی کی طرف رخصت فرما گئے ہیں تو دل غموں سے نڈھال ہو گیا اور زبان”انا للہ و انا الیہ راجعون” پڑھنے پر مجبور ہوگئی، نیز قرآن خوانی و ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا،کیونکہ اس قحط الرجال دور میں علمائے شریعت کا فقدان ہے ہی اور ایسی شخصیت کا اٹھ جانا مزید خلا پیدا کرتا ہے، نیز مرحوم کا جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور سے گہرا تعلق تھا، گاہے بگاہے تشریف لاتے اور دعائیہ کلمات سے نوازتے تھے، اب ہم لوگ ان بزرگوار کی دعائے نیم شبی اور صحبت صالح سے محروم ہو گئے،اسلئے ہم اراکین جامعہ مرحوم کے جملہ لواحقین و پسماندگان وشاگردان کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)

Comments are closed.