بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانا اولین ترجیح

 

عوامی استقبالیہ تقریب میں جنکپور روڈ نگرپریشد کے نومنتخب چیئرمین برجیش کمار کا خطاب

دربھنگہ۔۲۰؍جنوری: (محمد رفیع ساگر )جنکپور روڈ نگر پریشد کے نو منتخب چئیرمین برجیش کمار جالان اور نائب چیئرمین جے کشور کو مقامی کریم باغ میں وارڈ نمبر 7 اور 8کے عوام کے ذریعہ ان کے استقبال کے لئے شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اور نظامت کمیٹی کے صدر مسٹر بھائی نے کی۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سابق پرمکھ شرناگت سنگھ چوہان نے کہا کہ بہت سے دیہی علاقوں کو ملا کر نگر پریشد کا قیام عمل میں آیا ہے جس کی وجہ سے گاؤں کے حلقوں کی شہری سہولت مہیا کرانا انتظامیہ کی بڑی ذمہ داری ہوگی اور ان حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کام کرنا ہوگا ۔چئیرمین برجیش کمار جالان نے کہا کہ غریبوں کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی آئندہ 26 جنوری تک نگر پریشد میں ایک کال سنٹر چالو کر دیا جائے گا جس پر عوام اپنے مسائل گھر بیٹھے بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی تفریق کے یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام میں وارڈ 7 کی وارڈ کاؤنسلر سنجیدہ خاتون، سابق پرمکھ شرناگت سنگھ چوہان،خالد ہاشمی، شری ناتھ رائے، محمد سفیر اختر نرالے، محمد اکرام الحق ،عارف محمد گلاب، محمد سلطان، مسعود زبیر، ماسٹر رحمان، محمد فاروق، محمد شہباز، محمد شاداب، محمد نورالسلام، پنکج کمار، وکرم کمار وغیرہ موجود تھے۔

Comments are closed.