ارقم اشتیاق نے مئوآئمہ قصبہ کانام روشن کیا، یوپی پی ایس سی امتحان پاس کر بنےآر او آفیسر

مئوآئمہ،پریاگ راج(بصیرت آن لائن)
الہ آباد ضلع کے مسلم اکثریتی قصبہ مئوآ ئمہ کے محلہ اعظم پور کے ارقم اشتیاق ولد محمد اشتیاق نے یوپی پی ایس سی 2021 کاامتحان پاس کر آر او آفیسر بنے,آر او ایک اونچی پوسٹ ہے, آفیسر بننا یقینا قابل فخر بات ہے,ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ میں خوشی کاماحول ہے,ارقم اشتیاق کی ابتدائی تعلیم مکتب انوارالعلوم مئوآئمہ سے ہوئی ہے , اسٹینڈرڈ انٹر میڈیڈیٹ سے انہوں نے انٹر پاس کیا , اس کے بعد الہ آباد یونیورسٹی سے بی اے کی تعلیم حاصل کی, اس کے بعد مسلسل تین سالوں سے سول امتحان کی تیاری میں مصروف عمل ہیں , اس موقع پر ارقم اشتیاق کے والد محمد اشتیاق نے کہا, مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میرے فرزند ارقم نے بڑی کامیابی حاصل کی اور اپنے والدین اور اہل خانہ کانام روشن کیا, اس موقع پر ارقم اشتیاق نے کہا, مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یوپی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل ہوئی , انہوں نے کہا, میری خواہش یہی ہے کہ میں آئی اے ایس آفیسر بنوں , میرا بچپن سے یہی خواب ہے, اس موقع پر نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی نے کہا, آر او آفیسر بننا یقینا بہت بڑی بات ہے بھانجے کی اس کامیابی پر دلی خوشی ہوئی,انہوں نے کہا, مئوآئمہ جیسے اکثریتی قصبہ جہاں تقریبا پچاس ہزار کی آبادی ہے, مئوآئمہ کے لئے بھی فخر کی بات ہے , مئوآئمہ کاایک لال پہلا آر او آفیسر بنا ,انہوں نے کہا, دوسرے نوجوانوں کو بھی اس سے سبق لینے کی ضرورت ہے, اور تعلیم کے میدان میں خوب جدوجہد کریں تاکہ مستقبل روشن ہو, ارقم اشتیاق کی کامیابی پر مبارکبادی دینے کاسلسلہ جاری ہے ایڈوکیٹ مختارالحق , مولاناوکیل مظاہری , حافظ عبیداللہ ,ڈاکٹر عبدالحمید , محمد اقبال, محمد فاروق ,عبداللہ زین انصاری , عبدالقیوم انصاری ,شفیق انصاری, عبدالرحمان انصاری ,وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی اور اپنی پاکیزہ دعاؤں سے نوازا.
Comments are closed.