رعنا ایوب کی پیشی کے خلاف ۲۵ جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت

 

نئی دہلی۔۲۳؍ جنوری: سپریم کورٹ غازی آباد کی عدالت میں پیشی کے سمن کے خلاف صحافی رعنا ایوب کی درخواست پر 25 جنوری کو سماعت کرے گی۔ آج یہ معاملہ جسٹس وی راما سبرامنیم کی سربراہی والی بنچ کے سامنے درج تھا، لیکن بنچ سماعت کے لیے نہیں بیٹھی۔اس کے بعد رعنا ایوب کی طرف سے پیش ہونے والی ایڈوکیٹ ورندا گروور نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ذکر کیا اور آج ہی سماعت کا مطالبہ کیا۔ پھر چیف جسٹس نے 27 جنوری کو ہونے والی سماعت کی بات کی۔ ورندا گروور نے چیف جسٹس سے کہا کہ غازی آباد کی عدالت نے 27 جنوری کو ہی طلب کیا ہے۔ اس کے بعد چیف جسٹس نے 25 جنوری کو سماعت کا حکم دیا۔دراصل غازی آباد کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سمن جاری کرتے ہوئے 23 جنوری کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ رعنا ایوب نے غازی آباد کی عدالت کے اس سمن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ایوب پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن کراوڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ‘کیٹو کے ذریعے ایک مہم چلا کر چیریٹی کے نام پر عام لوگوں سے 2.69 کروڑ روپے اکٹھے کیے تھے۔ ‘ اور اس رقم کو ذاتی طور پر استعمال کیا۔اس معاملے میں، ای ڈی نے 2021 میں منی لانڈرنگ کیس میں یوپی پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر جانچ شروع کی تھی۔ ای ڈی کی تحقیقات کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم پر جمع کی گئی رقم رعنا ایوب کے والد اور بہن کے اکاونٹس میں منتقل کی گئی۔ ایوب نے اپنے لیے 50 لاکھ روپے کی ایف ڈی بھی کرائی تھی۔ جبکہ تقریباً 29 لاکھ روپے خیرات کے لیے استعمال ہوئے۔

Comments are closed.