گیان واپی کومنہدم کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت

الہ آباد۔۲۴؍ جنوری: پریاگ راج۔وشواہندو سینا جنرل سکریٹری ڈگ وجئے چوبے جس نے وارانسی میں متنازعہ گیان واپی کامپلکس کو منہدم کرنے کی دھمکی دی تھی کی الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کو منظوری دید ی ہے۔ضمانت کی منظوری کے لئے گرفتاری پر بھی عدالت نے امتنا ع عائد کردیاہے۔ ڈگ وجئے چوبے نے "بابری کی طرح گیان واپی کے حالات کرنے” کی دھمکی دی تھی۔تاہم پولیس کی جانب سے چارج شیٹ داخل کرنے تک ضمانت قبل ازوقت گرفتاری جاری کردی گئی تھی۔درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس سبھاش چند شرما نے کی ہے. اگست2022میں چوبے نے متنازعہ مقام پر مذہبی رسوما ت انجام دینے کا اعلان کیاتھا۔ اس نے مسجد کی عمارت کو منہدم کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔وارانسی کے بھیل پور پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف ایک مقدمے کے اندراج کے بعد چوبے کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔
Comments are closed.