ضلع کاماریڈی میں حج فارم داخل کرنے کی سہولت دستیاب اور مکمل رہبری و رہنمائی وخانہ پری کے لیے دفتر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی سے رجوع کی اپیل

حیدرآباد (پریس ریلیز) میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق کاماریڈی ضلع بھر کی عوام کو حج 2023ء کے درخواست فارم کی خانہ پوری کا عمل جاری، امسال سعادت حج کا ارادہ رکھنے والے احباب مطلوبہ تمام دستاویزات اور ڈاکومینٹس کی تفصیلات کے ساتھ ضلعی دفتر حج سوسائٹی کاماریڈی واقع عامر ٹروایلس نزد راجا زیراکس روبرو نیو بس اسٹانڈ پہنچ کر خانہ پوری کروالیں، جو کہ حج درخواست فارم کی کارروائی کے لئے لازمی ہوتا ہے، واضح رہے کہ حج 2023ء کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ ہے، حافظ فہیم الدین منیری صدر حج سوسائٹی کاماریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ الحمدللہ حج سوسائٹی کاماریڈی ہر سال عازمین حج کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے خوش نصیب حاجیوں کے لئے مکمل خانہ پوری کے علاوہ مکمل رہبری و رہنمائی بہترین انداز میں کرتی آرہی ہے، اور ہر سال ماہر معتبر علماء و مفتیان کرام اور معلمین حجاج کے ذریعہ عازمین حج کی تربیت کے لئے مختلف تربیتی کیمپس سے لے کر مکہ مکرمہ اور حج وعمرہ کے تمام ارکان کی کامل رہبری و رہنمائی کرتی ہے، اس سال بھی حاجیوں کی مکمل رہبری اور رہنمائی کی خاطر بہتر سے بہتر خدمات کا ہدف لئے ہیں، لہذا ضلع بھر کے تمام عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی کارروائی ضلعی دفتر حج سوسائٹی واقع عامر ٹراویلس نزد راجا زیراکس و روبرو نیو بس اسٹانڈ کاماریڈی براہ راست پہنچ کر مکمل کرلیں۔ یاد رہے کہ ان لائن کی مکمل کارروائی بغیر کسی چارج کے مفت میں سہولت دستیاب رہے گی، انشاء اللہ
آخیر میں کہا کہ آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10/03/2023 ہے۔
نوٹ: آن لائن فارم بھروانے کے لیے ضروری کاغذات یہ ہیں:
1 پاسپورٹ (جس کی مدت کم از کم 03/02/2024 ہو)
2 آدھار کارڈ
3 پین کارڈ
4 سیونگ اکاؤنٹ کی پاس بک کاپی یا کینسل چیک
5. کوویڈ-19 ویکسین سرٹیفکیٹ (دونوں خوراکیں)
6 ایک تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو (سفید بیک گراؤنڈ، کان کھلے ہوئے)
7 وارث کا نام پتہ مع فون نمبر
8. بلڈ گروپ
اس موقع پر الحاج سید عظمت علی، سید ذاکر حسین، محمد عبدالواجد علی، مقصود احمد خان، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، شیخ اسماعیل، محمد سلیم الدین، مرزا حفیظ بیگ، احمد قاضی، حافظ عدنان، میر فاروق علی، میر وجاہت علی، محمد یوسف کنٹراکٹر، شفیع بھائی، مصباح بھائی، شیخ جاوید، محمد اظہر کنڈاکٹر، محبوب علی mdo، ایاز اور علماء حفاظ کے علاوہ دیگر مذہبی سیاسی قائدین موجود تھے۔ حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا
مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی رقت آمیز دعا سے حج فارم کی اجرائی عمل میں آئی۔ محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری جمعت علماء کاماریڈی ومحمد حمزہ زاہد وکارکنان ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے عازمین حج کا استقبال کیا
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ 9959444430_______9032187864
Comments are closed.