مولانا کلیم چیریٹبل کے تحت مدارس کے بچوں کے درمیان امداد تقسیم

 

سہرسہ۔ ۱۶؍ فروری: مولانا کلیم الدین (رحمہ اللہ)چیری ٹیبل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مدرسہ اشرف العلوم (ڈرہار) اور مدرسہ اسلامیہ عربیہ (ڈرہار) کے بچوں کے درمیان نہانے اور کپڑا دھونے کا صابون، تیل اور نقد دو دو سو روپیئے تقسیم کئے گئے، نیز فاؤندیشن کے ذریعہ مدرسہ ہذا میں بچوں کے لیئے چٹائی اور پانی کے لیئے ہینڈ پائپ کا بھی انتظام کیا گیا تاکہ مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کو پانی کی تکلیف نہ ہو- مولانا کلیم الدین (رحمہ اللہ) چریٹیبل فاؤنڈیشن کے خادم: مفتی محمد ضیاء اللہ شیخ (مقیم: سعودی عرب) نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے سخت معاشی حالات میں فاؤنڈیشن اپنا دینی و ملی فریضہ سمجھتے ہوئے اس نیک کام کا آغاز کر رہا ہے تاکہ علاقائی طور پر غرباء اورضرورت مند افراد کی عزت نفس مجروح کئے بغیر تعلیمی، معاشی اور طبی اعتبار سے ہر ممکن مدد کی جاسکے، اور یہ فاؤنڈیشن کی طرف سے اپنے علاقے کے لئے ابتدائی کام کا پہلا حصہ ہے۔نیز انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ یہ ایک فلاحی فاؤنڈیشن ہے جو علاقائی طور پر غرباء و مساکین کے لئے خالص انسانیت کی بنیاد پر کام کرے گی، جس میں کوئی بھی قوم، برداری یا کسی بھی سیاسی پارٹی کو سپورٹ نہیںکیا جائے گا۔اور میں بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ان تمام لوگوں کا جنہوں نے اس نیک کام میں مدد کی، خصوصا اپنے ہر دلعزیز دوست جناب نعیم شیخ (مقیم سعودی عرب) کی، اور امید کرتا ہوں کہ ان شاءاللہ آگے بھی سب بھائی ایسے ہی مل کر کام کرتے رہینگے۔اس موقع پر علاقے کے با اثر شخصیات میں سے: قاری علاؤ الدین صاحب (مہتمم مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈرہار)،قاری عثمان صاحب (استاذ مدرسہ اشرف العلوم ڈرہار)، جناب قمر الہدی صاحب، جناب امان اللہ شیخ، ماسٹر انظار صاحب، مولانا منت اللہ رحمانی صاحب، حافظ سراج الدین، جناب مشکور احمد، جناب سیف اللہ غالب صاحب ودیگر بھی موجود تھے۔

Comments are closed.