ترکیہ و شام کے مہلوکین ڈھائی کروڑ لوگ امداد کے منتظر : محمد سعید نوری

سنی بلال مسجد ممبئی میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے جمعہ میں تعاون کرنے کی اپیل
ممبئی ۱۶ ، فروری ( پریس ریلیز ) ترکیہ وشام میں آنے والے زلزلے کو تقریباً ایک ہفتے سے زائد ہوگئے ہیں لیکن آج بھی تباہی وبربادی کے لرزہ خیز مناظر سامنے آرہے ہیں ۔ ملبے سے نکالی جانے والی ہزاروں لاشیں دوگز زمین کی محتاج ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دو کروڑ سے زائد افراد امداد امداد کی آواز لگارہے ہیں ، ایسے موقع پر راحت رسانی کے کام میں تیزی پیدا کرکے متاثرین تک پہنچنا بہت ضروری ہے ، اس سلسلے میں ترکیہ وشام کے زلزلہ مہلوکین کو خراج محبت پیش کرنے کے لیے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء و رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام سنی بلال مسجد چھوٹا سونا پو ر میں حضرت معین المشائخ مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ شریف صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ کی حمایت پر قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی کی قیادت و سرپرستی میں جلسہ تعزیت کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبئی، تھانہ، ممبرا سمیت دیگر جگہوں کے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر قائد ملت الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ یہ ترکیہ وشام کے عوام کیلیے مشکل گھڑی ہے جس میں بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اطلاعات کے مطابق متاثرین کی تعداد ہزاروں میں نہیں بلکہ دوکڑور سے زائد میں ہے جن کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھانا امت مسلمہ کا اجماعی فریضہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ترکیہ وشام کے درد کو سمجھنا ہوگا کہ وہ کس کربناک دور سے گزر رہے ہیں ، آج ان کے سروں پر چھت نہیں ہیں ، مکانات کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں ، لہٰذا ہمیں راحت رسانی کے نظام کو اعلیٰ پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے ۔ جمعہ مبارکہ کا خطبہ بہت اہم ہے ، اراکین مساجد و ائمہ اگر دل جمعی سے خدمت خلق کے جذبے سے صرف اپنی اپنی مساجد میں اعلان کردیں تو امدادی کاموں کا دائرہ وسیع کیا جاسکتا ہے ۔ مولانا خلیل الرحمٰن نوری نے اور مولانا محمد عمر نظامی ، جنرل سکریٹری جمعیت علمائے اہلسنت ممبئی نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہل خیر حضرات رضا اکیڈمی کے ذریعے ترکیہ وشام کے لیے جاری سرگرمیوں میں حصہ لیں اور نقد رقوم کی صورت میں آزمائش کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھی بنیں ۔ مولانا محمد ابرہیم آسی نے بھی اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء و رضا اکیڈمی نے جو امدادی مہم شروع کی ہے اس کا ہم سب حصہ بنیں ۔ ممبرا سے تشریف لائے قاری عطاء اللہ ، خطیب و امام جامع مسجد نے کہا کہ ترکیہ وشام کے زلزلہ زدگان اس وقت سب سے زیادہ مصیبت زدہ ہیں اس لیے ان تک پہونچنا ان کی خبر گیری کرنا ، مدد کرنا مومن کا شیوہ ہے ۔ قاری گلزار احمد رضوی ، مولانا صوفی محمد عمر ، ناظم جامعہ قادریہ اشرفیہ ، قاری مشتاق احمد تیغی ، مولانا اعجاز القمر علیمی ،
مولانا قمر رضا اشرفی ، قاری نیاز احمد رضوی قلابہ ، قاری محمد ناظم رضا ، مولانا رضی اللّٰہ شریفی ، تقریباً 50سے زائد علماء شریک تعزیت تھے ۔
Comments are closed.