ترکیہ اور شام ممالک میں شدید زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد

شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء کی جانب سے 72,126روپیے ریلیف فنڈ دیاگیا
بیدر:18؍فروری(پریس ریلیز)بیدر شہر کے شاہین ادارہ جات کے طلباء و طالبات نے ملک و بیرون ممالک میں کہیں بھی آفاتِ سماوی پیش آتی ہے تو ریلیف فنڈ کیلئے ہمیشہ آگے آکر اپنی جانب سے اپنی پاکیٹ منی سے ریلیف فنڈ میں دیتے آرہے ہیں جو قابلِ تقلید کام ہے ۔جناب عبدالقدیر صاحب چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر کی رہنمائی پرشاہین کالج کے طلباء و طالبات نے حالیہ دنوں ترکیہ اور شام ممالک میں شدید طورپر زلزلہ سے ہزاروں کی تعداد میں جانی نقصان ہوا اور کئی بڑی بڑی عمارتیں زمین دوز ہوگئی ہیں، کیلئے ریلیف فنڈ جمع کیا ہے ۔ترکیہ اور شام ممالک میں زلزلہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانیں گنواں بیٹھے اور بیشمار مالی نقصان ہوا ہے‘ان متاثرہ افراد کیلئے شاہین ادارہ جات کے طلباء و طالبات نے انسانی ہمدردی کے جذبہ کے ساتھ اپنے پاکیٹ منی (جیب خرچ) سے جملہ72,126 ہزارروپیے ریلیف فنڈ جمع کیا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے طلباء و طالبات کے اس انسانی ہمدردی کے جدبہ کو خوب سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام ممالک میں زلزلہ سے تباہی، چشم زدن میں بڑی بڑی عمارتیں زمین دوز ہوگئیں‘ انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے ۔ وہاں کے لوگ سخت مشکل سے دوچار ہیں ان کے گھر تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔ لہذا ان کی مدد کرنا ہم پر لازم ہے۔ ان مصیبت زدہ متاثرہ افراد کی مددکرنا ہمارے بزرگوں کا وطیرہ وطریقہ رہا ہے کہ جب کہیں کوئی مصیبت زدہ دکھتا ہے تو سب سے پہلے وہ اس کی مدد کرتے اور دوسروں کو ایسا کرنے کی تلقین کرتے ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ کام کرنا چاہئے۔ملک بھر میں اور بیرون ممالک میں جہاں کہیں بھی آفاتِ سماوی پیش آتی ہے شاہین ادارہ جات کے طلباء و طالبات نے اپنی جیب خرچ سے امدادی فنڈ جمع کرکے متاثرین تک پہنچایا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہنمائی میں مذکورہ بالا ریلیف فنڈمومنٹ آف جسٹس بیدر اور کل ہندمجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کے ذمہ داران کے اشتراک سے اس ضمن میں چل رہی مہم کے تحت جمع کرنے کیلئے سید سرفراز ہاشمی صدرمومنٹ آف جسٹس بیدر اور مرزا صفی اُللہ بیگ قائد مجلس بیدر کے حوالہ کیا گیا۔ جس پر دونوں تنظیموں کے ذمہ د اران نے شاہین ادارہ جات کے طلباء کے اس اقدام انسانی جذبہ اور خدمت ِ خلق کے جذبہ کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلباء میں حصولِ تعلیم کے دوران اس طرح کے جذبے کو اللہ قبول فرمائے ۔شاہین ادارہ جات بیدر کے بلا لحاظ مذہب و ملت طلباء میں انسانی ہمدردی اور خدمت خلق کے پیغام کو دیگر ادارہ جات کیلئے قابلِ تقلید بتایا ۔انھو ںنے بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کے مذکورہ بالا ریلیف فنڈ کوزلزلہ سے متاثرہ افراد تک پہنچادیا جائے گا۔ اس موقع پر شاہین کالج پرنسپالس جناب سید ایس ایچ گیسودراز قادری صاحب ،جناب خواجہ پٹیل صاحب اور پی آر او جناب عبدالرحمن اعظمی صاحب موجود تھے ۔

Comments are closed.