مسلمان اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرائیں اور حافظہ قرآن بنائیں : مولانا انیس الرحمن قاسمی

سیتامڑھی (سیف الاسلام ) مسلمان اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی بچیوں کو بھی دینی تعلیم سے آراستہ کرائیں اور حافظ قرآن بنائیں مذکورہ باتوں کا اظہار خیال آل انڈیا ملی کاؤنسل کے نائب صدر جناب مولانا انیس الرحمن قاسمی نے آج مورخہ 18 فروری 2023ء کو سیتامڑھی ضلع کے نانپور بلاک کے رائے پور بازار میں واقع لڑکیوں کا مدرسہ المعہد الاسلامی میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک مسلم بچیاں دینی تعلیم سے آراستہ ہونگی نہیں تب تک مسلم معاشرے میں اصلاح نہیں ہوسکتی ہے، مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ مسلمان اپنی بچیوں کو حافظ قرآن بنائیں تاکہ وہ دوسری بچیوں کو بھی حافظ قرآن بناسکے مولانا نے فرمایا کہ آج مسلمان نیک راہ سے بھٹک چکے ہیں اس لئے ضرورت ہے کہ کلمہ روزہ نماز حج اور زکوۃ کی پابندی کی جائے تاکہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو انہوں نے المعہدالاسلامی رائے پور بازار سیتامڑھی کے بانی و ناظم مولانا محمد شمیم اختر ندوی کے ذریعے اٹھائے گئے قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مبارکباد دیتے ہیں مولانا شمیم اختر ندوی کو جنہوں نے اس علاقے میں بچیوں کی دینی تعلیم کا ایک بہترین ادارہ کھول کر اس قابل بنایا کہ وہ آج اردو عربی فارسی ہندی اور انگریزی زبان میں بہترین تقریر کر رہی ہیں علمی صلاحیت ماشاءاللہ بہت ہی اچھی ہے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی انہوں نے مشورہ دیا کہ بچیوں کو حافظہ بنانے کے لئے شعبۂ حفظ بھی چلائیں اس موقع سے دیگر جن علمائے کرام کا ایمان افروز تقاریر کیں ان میں مولانا جنید ،مولانا دبیر عالم قاسمی، قاری صہیب رحمانی آرگنائزر آل انڈیا ملی کونسل، قاری شعیب اور حضرت ابوبکر صدیق راجوپٹی وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں المعہدالاسلامی رائے پور کے بانی و ناظم مولانا محمد شمیم اختر ندوی آئے تمام مہمانوں مرد و خواتین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا -اس موقع سے شرکاء میں جو لوگ موجود تھے ان میں صحافی محمد طالب حسین آزاد ابراہیم پوری صحافی ایس ایم رضا ڈاکٹر گولڈن وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے ۔
Comments are closed.