راجستھان میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ٹھکانوں پر چھاپہ

 

جے پور، بوندی، سوائی مادھو پور اور کوٹا میں این آئی اے کی کارروائی، کارروائی، کئی گرفتار

جے پور۔۱۸؍ فروری: راجستھان کے جے پور سمیت ریاست بھر میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) ٹیرر فنڈنگ معاملے میں سابق پی ایف آئی کے عہدیداروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارر کارروائی کی ہے۔ جے پور، کوٹہ، سوائی مادھوپور اور بنڈی سمیت دیگر مقامات پر ہفتہ کی صبح سے ہی چھاپے مارنے کارروائی کی جارہی تھی۔ اس دوران سابق پی ایف آئی عہدیداروں کو حراست میں لینے کی بھی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے نے ہفتہ کی صبح دارالحکومت جے پور سمیت ریاست بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے سابق عہدیداروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کارروائی کی۔این آئی نے دیر شب ایک بجے بھیل واڑہ کی گل نگری میں رہنے والے عمران رنگ ریز کے گھر پر چھاپہ مارا، عمران رنگ ریز ایس ڈی پی آئی کے سوشل ایکٹوسٹ ہیں، اور پی ایف آئی کے سابق کارکن بھی ہیں، سب سے بڑی ب ات یہ ہے کہ این آئی اے کی ٹیم نے لوکل پولس کو اس ضمن میں کوئی اپڈیٹ نہیں دی ہے۔ جے پور میں رام گنج نائی کی تھڑی جے سنگھ پورہ کھوڑ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے این آئی اے نے سابق ضلع صدر محمد ندیم کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم ابھی تک این آئی اے حکام کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ کن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ جے پور کے ساتھ کوٹہ، سوائی مادھو پور، بنڈی اور دیگر مقامات پر بھی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔این آئی اے کی ٹیم نے کوٹہ کے وگیان نگر علاقے میں انصار اندوری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق انصار اندوری ایڈووکیٹ ہیں، اس کے علاوہ وہ پی ایف آئی سابق رکن ہیں۔ وہ کافی عرصے سے پی ایف آئی سے منسلک رہے۔ تاہم این آئی اے کی ٹیم نے ان چھاپوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ وہیں کافی دیر تک انصاری سے پوچھ گچھ کے بعد واپس لوٹ گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی این آئی اے کی ٹیم کوٹہ میں دو بار الگ الگ چھاپے مار چکی ہے جس میں گزشتہ برس ستمبر میں کوٹہ، باران اور سنگوڈ میں بھی چھاپے مارے گئے تھے۔اس کے بعد رواں برس جنوری کے مہینے میں بھی کوٹہ کے وگیان نگر علاقے میں پی ایف آئی کے ضلع صدر ساجد احمد کے وگیان نگر میں کرائے کے مکان پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ اسی طرح اننت پورہ تھانہ علاقہ کے مبارک منصوری کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پی ایف آئی پر لگائی پابندی: بتا دیں کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگانے کے بعد مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگا دی ہے۔

Comments are closed.