Baseerat Online News Portal

مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا میں ایک یوم میں مکمل قرآن مجید سنانے کی مجلس منعقد؛ آٹھ خوش نصیب طلبہ نے حفظ قرآن مجید کی تکمیل بھی کی

دربھنگہ (بصیرت نیوز ڈیسک)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود قرآن کریم حفظ کیا، صحابہ کرام کو اس کی ترغیب دی، بلکہ جو شخص ایمان لاتا اول آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو قرآن کریم سکھاتے اور پھر وہ قرآن سیکھنے کے بعد اوروں کو سکھاتا اور حفظ کراتا، جس کی بنا پر ہزاروں صحابہ قرآن کریم کے حافظ بنے اور یہ سنہرا سلسلہ آج تک جاری ھے، چنانچہ صوبہ بہار کے معروف دینی تعلیمی تربیتی اور روحانی ادارہ مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا وایا گھنشیام پور ضلع دربھنگہ بہار میں گزشتہ 28 فروری 2023ء کو دو خوش نصیب طلبہ عزیزم حافظ محمد نوشاد عالم ولد محمد قمرعالم موضع رھیکان ،جھنجھار پور مدھوبنی اور عزیزم حافظ محمد ثناء اللہ ولد محمد قطب الدین موضع رھیکان ،جھنجھاپور مدھوبنی نے ایک یوم میں مکمل حفظ قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ،اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لیےقدیم ومعروف دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ گنیش پور ضلع سوپول بہار سےمایہ نازاستاذ جناب قاری محمد موسی صاحب دامت برکاتہم تشریف لائے جب کہ دوسرے مہمان خصوصی معہد الولی الاسلامی ہرسنگھ پور ضلع دربھنگہ سے مؤقر استاذ جناب قاری عبداللہ صاحب دامت برکاتہم قدم رنجہ فرما کر ہونہار طالب علم کا مکمل قرآن مجید سماعت فرماکر حوصلہ افزائی کی وہیں آج مورخہ یکم مارچ 2023ء کو آٹھ خوش نصیب طلبہ حافظ محمد محب اللہ کوٹھرام دربھنگہ، حافظ محمد توصیف عالم کومئ دربھنگہ،حافظ محمد خلیل بھالپٹی دربھنگہ،حافظ محمد حسنین ککوڑھا دربھنگہ ، حافظ نور محمد جھگڑوا دربھنگہ ، حافظ عبدالرحمن اسکول دربھنگہ، حافظ محمد شرف الدین ککوڑھا دربھنگہ اورحافظ عمر فاروق برھمپورہ دربھنگہ نے حفظ قرآن کی تکمیل کی سعادت حاصل کی ،مدرسہ ھذا کےناظم اعلیٰ بقیۃ السلف ،پیر طریقت عارف باللہ حضرت الحاج ماسٹرمحمد قاسم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ،مجلس میں مدرسہ ہذا کے نائب ناظم ،معروف عالم دین حضرت مولانا محمد عاصم قاسمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ قاضی شریعت مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا دربھنگہ کے علاوہ جملہ اساتذہ کرام اور قرب وجوار سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں لوگ موجود رھے۔

Comments are closed.