مدھوبنی میں آئیڈیل کڈس اکیڈمی کاافتتاح

مدھوبنی(پریس ریلیز)عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم وتربیت موجودہ دور میں مسلمانوں کے لئے ایک اہم ملی وسماجی ذمہ داری ہے ، جہاں ایک طرف مسلمانوں کے لئے دینی تعلیم بے حد اہم اور لازمی ذمہ داری ہے وہیں دوسری طرف دنیاوی علوم وہنر سے آراستہ ہونااس کے مستقل معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے بھی ضروری ہے۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مدھوبنی بھوارہ اردو محلہ میں آئیڈیل کڈس اکیڈمی کے نام سے ایک اکیڈمی، اسکول کا افتتاح عمل میں آیا۔
اپنے افتتاحی کلمات میں حضرت مولانا قاضی محمد امداد اللہ قاسمی قاضی شریعت مدھوبنی و استاد مدرسہ اصلاح المومنین راگھونگر نے فرمایاکہ آئیڈیل کڈس اکیڈمی کا نام ’لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوہ حسنہ‘ میں اسوہ حسنہ سے لیا گیا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام بنی نوع انسان کے لئے کامل نمونہ ہیں، اسی طرح اس ادارہ کے بچے ان شاء اللہ پورے معاشرہ کے لئے نمونہ ثابت ہونگے جہاں بھی جائیں گے یہ بچے الگ شناخت رکھیں گے۔
اس پروگرام میںشرکت کرنے والوں میں فیروز احمد ندوی ڈائرکٹر آئیڈیل کڈس اکیڈمی ، جناب مولانا نور اللہ صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء مدھوبنی، جناب فضل اللہ تیمی ڈائرکٹر آزاد پبلک اسکول راگھونگر بھوارہ مدھوبنی اور جناب برکت اللہ سابق وارڈ کمشنر، جناب اشرف علی سماجی کارکن ، ومحلہ کے اہم شخصیات شامل رہے ۔

Comments are closed.