ابھی وزیر اعظم بننے کے بارے میں نہیں سوچا: راہل

لندن میں انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت
نئی دہلی۔ ۵؍ مارچ: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے ہندوستان کو بدنام کرنے والے بیانات پر بھی جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے خود کہا ہے کہ پچھلے 60-70 سالوں میں ملک میں کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ کہہ کر ہر ہندوستانی اور ان کے دادا دادی کی توہین کی ہے کہ ہندوستان نے ایک دور کھو دیا ہے اور انہوں نے یہ سب کچھ غیر ملکی سرزمین پر ہی کہا ہے۔راہل نے نے کہا کہ ہم ادارہ جاتی ڈھانچے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی نے ان اداروں (تفتیش ایجنسیوں) پر قبضہ کر لیا ہے جنہیں غیر جانبدار رہنا چاہیے۔راہل گاندھی نے اپنی فیس بک وال پر گفتگو کی تصاویر شیئر کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ’’لندن میں انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ وسیع موضوعات پر بہترین بات چیت ہوئی، جس کے دوران میں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے اپنے تجربات اور جو کچھ سیکھا وہ بھی شیئر کیا۔‘‘انہوں نے مزید لکھا ’’ایک آزاد اور منصفانہ میڈیا ترقی پسند اور جمہوری عالمی نظام کی بنیاد ہے، جو مختلف آراء کو جگہ دیتا ہے اور بات چیت کرنے میں مدد کرتا ہے۔‘‘جب راہل سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اگلے وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ مرکزی خیال بی جے پی اور آر ایس ایس کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انہوں نے کیمبرج لیکچر میں کبھی کوئی غلط بات نہیں کہی۔ بی جے پی چیزوں کو توڑ مروڑنا پسند کرتی ہے۔
Comments are closed.