جشن تکمیل فضیلت استقبالیہ پروگرام میں مولانا سہیل قاسمی کے سر پر دستار فضیلت باندھی گئی

برائیوں سے پاک سماج کی تشکیل تمام علماء وائمہ کی اہم ذمہ داری:مولانا مظفر احسن رحمانی
تعلیم یافتہ طبقہ نہ صرف اپنے لٸے بلکہ پورے سماج کے لٸے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے:عبدالخالق قاسمی
سیتامرھی(پریس ریلیز)گذشتہ کل 13 مارچ بمطابق 20 شعبان المعظم بروز سوموار بوقت 10 بجے دن تا وقت ظہر سیتامرھی کے بوکھرا بلاک میں واقع بھرون گاوں کی مسجد میں مولانا سہیل قاسمی کی دارالعلوم دیوبند سے فراغت پر تکمیل عالمیت و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں علاقاٸی و مقامی ائمہ و علماء و شعرا۶ نے شرکت کی اور نو عمر فارغ دارالعلوم کے سر پر دستار فضیلت باندھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس مجلس کا باضابطہ آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔جبکہ نعت پاک کا گلدستہ قاری عقیل گوہر نے پیش کیا۔نیز نظامت کے فراٸض حافظ شارق رحمانی ایڈیٹر اچھی بات نیوز و حافظ تنویر نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔اس موقع پر مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد خاص دارالعلوم سبیل الفلاح جالے دربھنگہ نے ملک کے بدلتے حالات پر دل سوز تبصرہ کیا اور مسلم مسائل کو لیکر فکرمندی کا اظہار کیا اور ائمہ کرام کی تعمیرو تقویت کے لئے انہیں دینی و سماجی کاموں میں متحرک کردار ادا کرنے کی تربیت دی’جسے ائمہ و علماء نے خوب سراہا’ جشن فضیلت پروگرام سے خطاب کرتے ہوٸے مولانا مظفر عالم قاسمی مہتمم جامعہ مدینة العلوم جگولیا نے کہا کہ اس پر آشوب دور میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و زیادتی کے سد باب کے لئے مسلمانوں کو کونسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے?انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں علما۶ و اٸمہ کی ذمہ داری اور انہیں کیسا ہونا چاہیے عوام کا کیا اثر مرتب ہوتا ہے اس پر بڑی بیباکی سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور نو عمر فاضل نوجوان مولانا سہیل قاسمی کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس مختصر مگر جامع تقریب سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوٸے مولانا عبدالخالق قاسمی نے کہا کہ تعلیم قوم اور ملک کی ترقی کے لٸے بنیادی ضرورت ہے۔تعلیم کے ذریعہ ہی نٸے خیالات فروغ پاتے ہیں۔تعلیم یافتہ طبقہ نہ صرف اپنے لٸے بلکہ پورے سماج اور ملک کے لٸے ایک مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔مشہور نوجوان عالم دین درجنوں کتاب کے مصنف مولانا سالم انظر قاسمی امام و خطیب کوثر مسجد چنگیزی۔کرناٹک نے آٸے ہوٸے تمام مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا اور اپنے استقبالیہ بیان میں بھرون گاوں کی تاریخ پر جامع روشنی ڈالی جسے حاضرین نے غور سے سماعت کیا اور خوب دعاوں سے نوازہ۔مولانا سہیل قاسمی کے کلمات تشکر اور مولانا مظفر احسن رحمانی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوٸی۔اس جشن دستار فضیلت تقریب میں۔مولانا ارشاد۔حافظ منظر۔حافظ عمران مولانا توقیر کے علاوہ دیگر علاقاٸی لوگوں نے شرکت کی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حافظ اعزاز۔حافظ فہیم۔حافظ معظم۔سمیت مقامی لوگوں نے اہم رول ادا کیا.
Comments are closed.