تنظیم ابنائے ثاقب گوونڈی کے زیر اہتمام خواتین کے لیے مفت دانتوں کے جانچ کیمپ کا انعقاد

ممبئی (پریس ریلیز) جامعہ فیضان عائشہ گوونڈی اور تنظیم ابنائے ثاقب گوونڈی کے زیر اہتمام صرف خواتین کے لیے ایک مفت دانتوں کے جانچ کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن ممبئی برانچ کی میڈیکل ٹیم نے خواتین مریضوں کے دانتوں کی مفت جانچ کی اور انہیں مفت دوائیوں کے ساتھ مفید مشوروں سے بھی نوازا، میڈیکل کیمپ کے منتظم اعلیٰ مولانا عارف ثاقبی نے بتایا کہ گوونڈی ایک کثیر مسلم آبادی والا حلقہ ہے جہاں اکثریت غریب و نادار اور کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان آباد ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان مسلمانوں کا پرسان حال کوئی نہیں ہے، تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہر شعبہ میں معلومات کی کمی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مسلمان اپنے مسائل حل کرانے میں بہت پیچھے ہیں اور زندگی کی بہت ساری اہم سہولیات سے محروم ہیں، بالخصوص خواتین اور کسمپرسی کی زندگی گذار رہی ہیں، انہی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے تنظیم ابنائے ثاقب گوونڈی ،جامعہ فیضان عائشہ گوونڈی اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم اقرا انٹرنیشنل ویمنس الائنس کے اشتراک سے صرف خواتین کے لیے دانتوں کا مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جس میں الحمد للہ 70 سے زائد خواتین نے شرکت کرکے ڈاکٹروں سے بہترین رہنمائی حاصل کی، اس موقع پر انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کی ممبئی برانچ کے ماہر ڈاکٹروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا، آئی ڈی اے ممبئی برانچ کی صدر ڈاکٹر افشاں لہیجی کی قیادت میں ڈاکٹر بھارتی بھوجوانی، ڈاکٹر میشا بھوجوانی، ڈاکٹر انوپ بھوجوانی، ڈاکٹر رتیکا جیسوار،اور تیرنا ڈینٹل کالج سے ڈاکٹر پوجا ترکل اور ڈاکٹر کرشمہ کوڈلکر نے مریضوں کی جانچ کی، اس کے علاوہ مقامی ڈاکٹروں میں ڈاکٹر شیبا سید اور ڈاکٹر اویس سید نے بھی کیمپ میں شریک ہوکر اپنا بھرپور تعاون پیش کیا، واضح رہے کہ اس طرز کا یہ پہلا میڈیکل کیمپ تھا جو کہ صرف خواتین کے لیے منعقد کیا گیا تھا، اور پہلے میڈیکل کیمپ ہونے کی وجہ سے بہت کامیاب رہا اور علاقہ کی غریب و ضرورت مند خواتین نے ڈاکٹروں سے استفادہ کیا.
Comments are closed.