مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات گوونڈی کاپندرہواں اجلاس عام وختم بخاری ۱۹؍مارچ کو،عوام وخواص سے شرکت کی اپیل

دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے شیخ الحدیث مفتی نیازاحمداعظمی بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس دیں گے

ممبئی(پریس ریلیز)عروس البلادممبئی میں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کامعیاری اورممتازادارہ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات الصالحات گوونڈی کاپندرہواں سالانہ اجلاس عام وختم بخاری شریف ۱۹؍مارچ اتوارکوبعدنمازمغرب منعقدہونے جارہاہے،اس اجلاس میں ملک کے موقرعلمائے کرام کی شرکت ہورہی ہے۔اس موقع پردارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے صدرمفتی اورشیخ الحدیث مولانامفتی نیازاحمدندوی اعظمی دورہ حدیث شریف سے فارغ ہونے والی طالبات کوبخاری شریف کی آخری حدیث کادرس دے کرانہیں حدیث کی اجازت سے نوازیں گے وہیں بعدنمازمغرب منعقدہونے والے اجلاس عام میں مشہورمقرراورامارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی سہراب ندوی شرکت فرمائیں گے اوراپنے مفیداورمعلوماتی خطاب سے سامعین کومستفیدفرمائیں گے۔مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات الصالحات گوونڈی کے ناظم مولاناریاض احمدمظاہری نے بتایاکہ یہ ادارہ گذشتہ ۱۵؍سالوں سےزائدمدت سے امت مسلمہ کی بیٹیوں کی دینی تعلیم وتربیت کااہم فریضہ انجام دے رہاہے،اب تک سینکڑوں بچیوں کے سروں پرردائے فضیلت اوڑھایاجاچکاہے اوروہ اپنے اپنے علاقوں میں دین کی نشرواشاعت میں مصروف ہیں۔ہرسال کی طرح امسال بھی سال کے اختتام پرمدرسہ سے فارغ ہونے والی طالبات کوبخاری شریف کی آخری حدیث پڑھاکرانہیں ردائے فضیلت اورسندفضیلت سے نوازاجائے گا۔مولاناریاض احمدمظاہری نے مزیدبتایاکہ اس اجلاس کی صدارت مہاراشٹرکے مفتی اعظم مفتی عزیزالرحمن فتحپوری فرمائیں گے جب کہ جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتاکیمپ کے بانی ومہتمم قاری محمدصادق خان اجلاس کی سرپرستی فرمائیں گے۔نظامت کےفرائض جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے جنرل سکریٹری مولانامحمدذاکرقاسمی انجام دیں گے۔اس اجلاس کومسجددارارقم گوونڈی کے جنرل سکریٹری مولانامحمداسیدقاسمی کی بھرپورتائیدوحمایت حاصل ہے۔اجلاس کوہرطرح سے کامیاب بنانے میں مدرسہ کے جملہ اراکین وکارکنان،مدرسہ کے جنرل سکریٹری اوراجلاس کے کنوینرمولانانسیم ندوی شبانہ روزمحنت کررہے ہیں۔اس موقع پرمولاناریاض احمدمظاہری نے علمائے کرام،ائمہ عظام اورعوام وخواص سے شرکت کی پرخلوص درخواست کی ہے۔

Comments are closed.