Baseerat Online News Portal

مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے 2500 افراد کی گنجائش

بصیرت نیوزڈیسک
مسجد الحرام میں امسال اعتکاف کے لیے 2500 افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعتکاف کرنے والوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کردیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے تہہ خانے کو مردوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے‘۔
’جبکہ خواتین کے لیے کنگ فہد توسیعی حصے کی پہلی منزل میں پچھلے مصلوں کو خواتین کے لیے مقرر کیا گیا ہے‘۔
’اعتکاف کرنے والوں کا اندراج ہوگا اور انہیں خصوصی کارڈ دیئے جائیں گے اور ہر ایک کو خاص جگہ فراہم کی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اعتکاف میں بیٹھنے والے مرد وخواتین کو تمام سہولتیں فراہم ہوں گی‘۔

Comments are closed.