ماہ رمضان المبارک کاچاندنظرنہیں آیا،جمعہ کورمضان کی پہلی تاریخ ہوگی

ممبئی(بصیرت آن لائن)آج ملک کے مختلف ریاستوں سے رویت ہلال کمیٹی کی اطلاع کے مطابق ملک کے کسی حصے میں بھی رمضان المبارک کاچاندنظرنہیںآیا،ممبئی جامع مسجد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانارشیداحمدندوی نے بتایاکہ ممبئی اورمضافات ممبئی کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹی سے رابطہ کیاگیالیکن ملک کے کسی حصے سے چاندنظرآنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،لہذاجمعہ ۲۴؍مارچ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی اورجمعرات سے تراویح کی ابتداہوجائے گی ان شاء اللہ۔
پھلواری شریف پٹنہ سے آل انڈیاملی کونسل کے جنرل سکریٹری مولانامحمدعالم قاسمی،امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سے قاضی انظاراحمدقاسمی ،اسی طرح دہلی،کلکتہ اورگجرات وآسام کے مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی تصدیق کے ساتھ یہ خبرنشرکی جارہی ہے۔
Comments are closed.