زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریق میں فائرنگ

 

آرجے ڈی ایم ایل سمیت ۴۰ افراد پر ایف آئی آردرج

پٹنہ۔ ۲۳؍ مارچ: راجدھانی پٹنہ میں ایم ایل اے ششی بھوشن سمیت ان کے درجنوں حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ داناپور روپس پور تھانہ کے مہواباغ کا ہے جہاں زمین تنازعی کو لیکر دو فریق آپس میں لڑ پڑے۔ اس پورے معاملے میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں زخمی جتیندر کمار اور راجیش کمار کو علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی جتیندر کے بیان پر مقامی تھانے میں ایم ایل اے ششی بھوشن سمیت 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معاملے میں درج ایف آئی آر میں زخمی جتیندر نے بتایا کہ مہوا باغ میں میری زمین پر سگولی کے ایم ایل اے ششی بھوشن اپنے 30-40 حامیوں کے ساتھ آکر مارپیٹ اور فائرنگ کرنے لگے۔ اس میں میرے ساتھ راجیش کمارشدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ انچارج اودھیش کمار نے بتایا کہ مہوا باغ میں زمین تنازعہ میں دوفریق کے درمیان لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پٹنہ میں ایم ایل اے کی غنڈہ گردی کی وجہ سے دو فریق کے درمیان تشدد اور فائرنگ سے علاقے کے لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور چار کھوکھا برآمد کیا ہے۔ زخمی جتیندر کے بیان پر ایم ایل اے ششی بھوشن سمیت 30 سے 40 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کا علاج کے بعد حالت بہتر ہے۔

Comments are closed.