بزرگ عالم دین مولانا غلام رسول صاحب دارالعلوم امدادیہ کے شیخ الحدیث مقرر

ممبئی ۔۲۳؍مارچ: شہر ممبئی کے قدیم اور مرکزی ادارے دارالعلوم امدادیہ (چونا بھٹی مسجد مرکز، میمن واڑہ روڈ ممبئی۳) میں امسال دورہ حدیث قائم ہورہا ہے، اسی سلسلے میں بروز منگل بعد نماز مغرب مدرسہ کے ٹرسٹیان کی میٹنگ منعقد ہوئی، اس میں بزرگ عالم دین حضرت مولانا غلام رسول قاسمی کو بخاری شریف جلد اول کا درس سونپ کر اُنھیں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز کیا گیا ـ اسی طرح مسلم شریف صدرالمدرسین حضرت مولانا بدرالدین قاسمی اور ترمذی شریف حضرت مفتی سعیدالرحمان فاروقی کے سپرد کی گئی ـ ۔ واضح رہے کہ یہ تینوں حضرات تقریبا چالیس سال کے زائد عرصے سے دارالعلوم امدادیہ میں درس نظامی کی تفسیر وحدیث کی اعلی کتابیں پڑھارہے ہیں، انتہائی ٹھوس علمی استعداد کے حامل ہیں، ان کے سینکڑوں شاگرد آج ملک وبیرون ملک دین کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ـ ان تینوں حضرات کو الحمدللہ متعدد صاحب نسبت بزرگوں سے شرف خلافت بھی حاصل ہے، نیز یہ حضرات طلباء عزیز کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی محنت کرتے ہیں ـ ۔ اس کے علاوہ دورہ حدیث کی دیگر کتب مدرسہ کے متعدد قدیم وذی استعاد اساتذہ کے سپرد کی گئیں ـ۔ دارالعلوم امدادیہ کے ناظم اعلی حافظ عظیم الرحمان صدیقی، ٹرسٹ بورڈ کے صدر مولانا بدرالدین اجمل، ودیگر ٹرسٹیان مولانا محمود احمد خاں دریابادی، حافظ اقبال چونا والا، ڈاکٹر عبدالروف سمار، ابوبکر باٹلی والا اور شعیب جمخانہ والا نے ملت اسلامیہ سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ دارالعلوم امدادیہ کا یہ اقدام شہر ممبئی کی دینی وتعلیمی خصوصیات میں اضافہ کا باعث ثابت ہوگا ـ رابطہ کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر ہےـ 9820135838۔
Comments are closed.