Baseerat Online News Portal

دشمن مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی تعداد دیکھ کر بوکھلا گیا: عکرمہ صبری

بصیرت نیوزڈیسک
مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامک کمیشن کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نےکہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقعے پربڑی تعداد میں نمازیوں کو دیکھ کر دشمن آگ بگولاہوگیا اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔الشیخ صبری نے کہا کہ "مسجد الاقصیٰ کے محاصرے اور سخت پابندیوں کے باوجود لاکھوں مسلمانوں نے اس کی پاکیزہ کشادہ جگہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے سفرکیا۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جس نے دشمنوں کو مشتعل کردیا جب کہ مسلمانوں کے دلوں کو گرمایا۔”خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت پر عاید تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کو روندتے ہوئےکل جمعہ اور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں لاکھوں کی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔بیت المقدس میں اردن کے زیرانتظام اوقاف و مذہبی امور کے مطابق  جمعہ کی شام اسرائیلی پابندیوں کو روندتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے اس موقعے پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جا رہا تھا۔بعد ازاں اسرائیلی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عشا اور تراویح کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

Comments are closed.