Baseerat Online News Portal

مصر: گاڑی پرامتیازی نمبر پلیٹ کے لئے بولی 50 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی

بصیرت نیوزڈیسک
مصر میں امتیازی نمبر پلیٹ پرلگنے والی بولی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔
مصری ادارے کی ویب سائٹ پر ’م ی ر 555‘ نمبر کی حامل پلیٹ پر 50 ملین پاؤنڈ (16 لاکھ ڈالر) کی بولی لگی ہے۔
العربیہ کے مطابق نمبر پلیٹ پر بولی لگانے والے دو افراد ہیں جنہوں نے قیمت یہاں تک پہنچا دی ہے۔
واضح رہے کہ مصری وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والا ادارہ نمبر پلیٹوں کی نیلامی کراتا ہے جبکہ اپنی مرضی کی نمبر پلیٹ بھی بنوائی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.