Baseerat Online News Portal

رمضان المبارک میں زائرین کی بڑھتی تعدادکے پیش نظرمسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کی چھت کھول دی گئی

بصیرت نیوزڈیسک
مسجد الحرام میں سعودی حکومت کی تیسری توسیع کی چھت امسال پہلی بار نمازیوں کےلیے کھول دی گئی۔ 8 رمضان المباک جمعرات کی شب نمازعشا اور 9 ویں تراویح زائرین کی بڑی تعداد نے نئی توسیع کی چھت پرادا کی ۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں توسیعی کاموں کے نگران اعلی انجینئرولید المسعودی نے بتایا کہ ’مسجد الحرام کی تیسری توسیع کی چھت پر12 ہزار سے زائد مصلے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ آب زم زم کے کولرز بھی رکھے گئے ہیں۔
تیسری توسیع کی چھت پرجانے کےلیے الیکٹریکل زینوں کی سہولت موجود ہے۔‘
المسعودی نے مزید بتایا کہ مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری تعمیراتی توسیع کی چھت گزشتہ شب پہلی بارکھولی گئی ہے جہاں 12 ہزار سے زائد افراد نے باجماعت نماز ادا کی ۔ زائرین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے گئے تھے۔
تیسری توسیع کی چھت پرجانے کے حوالے سے سوال پرالمسعودی کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے دروازے 123 اور165 پرموجود بجلی کے زینے موجود ہیں جن کے ذریعے تیسری توسیع کی چھت پرباسانی پہنچا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.