رمضان المبارک کے دوعشروں میں حرمین شریفین میں 43ملین افرادکی حاضری

بصیرت نیوزڈیسک
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 20 روز کے دوران مسجد الحرام میں 22 ملین سے زیادہ اورمسجد نبوی شریف میں21 ملین سے زیادہ افراد نے نماز ادا کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ انتظامیہ نے دونوں مقدس مساجد میں عبادت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سپیشل منصوبے پرکامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔
منصوبے کا مقصدعمرہ زائرین اورحرمین میں آنے والوں کو مقدس مساجد میں پرسکون ماحول مہیا ہو اور وہ سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’ان تمام انتظامات کے لیے ہمیں اعلی قیادت کی جانب سے جملہ سہولتیں میسرہیں جس پروہ ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ نئے ہجری سال کے آغاز سے لے کراب تک مسجد نبوی میں 169 ملین سے زیادہ خواتین وحضرات نے نماز ادا کی۔

Comments are closed.