مولانا رابع ندوی صاحب کا انتقال ایک عظیم سانحہ،ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر کا اظہار تعزیت

نئی دہلی:14 اپریل (پریس ریلیز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کا انتقال ملت اسلامیہ ہند کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔ ان کا الفاظ کا اظہار مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کیا۔
ڈاکٹر الیاس نے کہا اس وقت جب کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ملت اسلامیہ ہند پر چاروں طرف سے یلغار ہو رہی ہے،مولانا کا ہمارے درمیان سے گزر جانا ایک سانحہ عظیم ہے۔ بورڈ کے سابق صدر مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب کے انتقال کے بعد سے مولانا رابع صاحب بورڈ کے صدر چلے آرہے تھے۔ آپ کا اچانک انتقال بالخصوص مسلم پرسنل لا بورڈ اور بالعموم پوری ملت اسلامیہ ہند کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بورڈ اور ملت کو مولانا کا نعمل البدل عطا فرمائے، مولانا کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پس ماندگان اور ملت اسلامیہ ہند کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔

Comments are closed.